28 جون 2013 - 19:30
اسنوڈن کو پناہ کی پیشکش، امریکہ کا اکواڈور کو انتباہ

امريکہ نے حکومت اکوا ڈور کو دھمکي دي ہے کہ اگر اس نے سي آئي اے کے سابق ايجنٹ کو پناہ دي تو اس کے سنگين تنائج بھگتنا پڑيں گے-

ابنا: امريکي وزارت خارجہ کے ترجمان پيٹرک ونٹرل کا کہنا تھا کہ اکواڈورکي جانب سے اسنوڈن  کو پناہ دنيا اچھي بات نہيں ہوگي- انہوں نے کہا کہ اگر اکواڈور نے اسنوڈن کو اپنے ہاں سياسي پناہ دي تو اسے سنگين تنائج کا سامنا کرنا پڑے گا- امريکي وزرات خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ  امريکہ اکواڈور کا سب سے بڑا تجارتي پارٹنر ہے- انہوں نے کہا کہ امريکہ اکوا ڈوور تجارت کا حجم دس ارب ڈالر ہے جو اسکي کل تجارت کے پينتس في صد کے برابر ہے - دوسري جانب اکواڈور نے امريکہ کے ساتھ تجارتي معاہدہ توڑنے کا اعلان کرديا ہے اور اسکا کہنا ہے کہ يہ معاہدہ اس کے دباؤ کے ہتھکنڈے ميں تبديل ہوگيا ہے- اکوا ڈور نے ايڈورڈ اسنوڈن کي پناہ کي درخواست پر غور کرنے کا بھي اعلان کرديا ہے- دوسري جانب برطانوي اخبار گارڈين نے جاسوسي کي تازہ دستاويزات شائع کي ہيں جن سے پتہ چلتا ہے کہ شہريوں کي نجي زندگي کے معاملات ميں مداخلت کے اس کھيل ميں صدر اوباما بھي ملوث ہيں- رپورٹ کے مطابق عام لوگوں کي جاسوسي کے اس پروگرام کا آغاز گيارہ ستمبرکے واقعے کے بعد ہوا تھا اور صدر باراک اوباما نے بھي مذکورہ پروگرام کو سن دوہزار گيارہ کےآخرتک جاري رکھا ہے- امريکہ ميں عام شہريوں کي بڑے پيمانے پر جاسوس کا انکشاف ايڈورڈ اسنوڈن نے کيا تھا جو سي آئي اے  اور امريکي نيشنل سيکورٹي ايجنسي کا سابق ايجنٹ ہے- انساني حقوق کے لئے کام کرنے والي تنظيموں کا کہنا ہے کہ حکومت امريکہ کا يہ اقدام شخصي اور شہري آزاديوں کے قوانين کي کھلي خلاف ورزي ہے۔......./169